Haalim Episode 10 by Nimrah Ahmed Read Online

Haalim Episode 10 by Nimrah Ahmed Read Online Now with High quality images without any watermark, read online or download full episode of your favorite novel Haalim Episode 10 by Nimrah Ahmed Read Online.

مرسل نے چونک کے چوکھٹ کو دیکھا۔ مراد راجہ اندر داخل ہو رہا تھا ۔
’’صبح بخیر آقا۔‘‘ ہاتھ باندھے جھک کے سلام کیا ۔ مرسل نے دو انگلیوں سے قریب آنے کا اشارہ کیا تو وہ قدم قدم چلتا اس کے عین سامنے آ کھڑا ہوا۔
’’آقا کی طبیعت ٹھیک ہے ؟دربار میں آپ کا انتظار کیا جا رہے ۔ میں نے سوچا خود حاضر ہو کے خیریت معلوم کر لوں۔‘‘ انداز میں تشویش تھی مگر آنکھیں چھوٹی کر کے وہ غور سے مرسل شاہ کا چہرہ دیکھ رہا تھا ۔
’’ہاں‘ ہاں۔ میں کچھ سوچ رہا تھا ۔اس نے دو انگلیوں سے کنپٹی مسلی پھر مراد کو بیٹھنے کا اشارہ کیا ۔ مراد محتاط نظروں سے اسے دیکھتا سامنے بیٹھا ۔
’’کہیے آقا۔ غلام کس طرح آپ کی پریشانی دور کر سکتا ہے ؟‘‘
’’تم ہمارے بنداہارا (وزیرِ اعظم ) ہو ‘ مراد ۔ اور ملاکہ سلطنت کا بنداہارا سلاطین کی شادیوں‘ اور ان کے بچوں کی پیدائش کے انتظامات کا نگہبان ہوتا ہے ۔‘‘
’’میں اپنے فرض سے بخوبی واقف ہوں‘ آقا۔ آپ کی اور ملکہ یان سوفو کی شادی میری نگرانی میں ہوئی تھی اور میں نے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی تھی ۔‘‘
’’اور میں تم سے بہت خوش ہوں‘ اور اب….‘‘ مرسل نے تھوڑی کھجاتے ہوئے شانے جھٹکے ۔’’اب میں شہزادی تاشہ کو اپنے نکاح میں لینا چاہتا ہوں لیکن ملکہ اس بات پہ بہت جزع و فزع کریں گی ۔اس لئے میں چاہتا ہوں کہ تم بذاتِ خود اس تقریب کا انتظام کرو‘ اور ملکہ کے کسی بھی ممکنہ ردِ عمل سے نمٹنے کی حکمتِ عملی تیار کرو۔ یہ کام جلد از جلد ہو جانا چاہیے ۔‘‘ وہ عام سے انداز میں کہہ رہا تھا ۔ اگر فکر تھی تو صرف ملکہ کے ردِ عمل کی ۔
’’جو حکم ‘ آقا۔‘‘
مرسل نے پوشاک جھٹکی اورآگے بڑھ گیا ۔ مراد بے تاثر چہرے کے ساتھ پیچھے کو لپکا۔

Join Haalim Discussion Room

You May Also Like

15 thoughts on “Haalim Episode 10 by Nimrah Ahmed Read Online

  1. Nimra me ny ap sy boht khuch seekha ha,yaqenan achai aur suchai hr dil me hoti ha ,bs zindagi me hr qadam pr true direction ke zarorat hoti ha , aur hm boht lucky hn jisy ap jaisi writer ke guidance mili.Allah Pak ap ko boht kamybian dy

  2. Haalim name itself is a dreamer,a visionary…i am not in habit of reading novels,I started to read this novel just because of its name,its story is really fascinating…30 days are enough to wait..it must be uploaded on 1st of every month.

  3. jb xy ye novel start hua hy hr episode xy phly kxh na kxh zror exa krte ap log… ap logon ko manage krna e ni aa raw basically..

    1. Shairy, Novel to aap shadi se farigh ho kay bhi parehngay I’m sure lakin parhay bina nahi reh saktay 🙂 sahi kaha na

Leave a Reply